سیاسی جماعتیں غلطیوںسے سیکھیں، جمہوری استحکام کے لئے متحد ہونا ہو گا: روشن خورشید

Jul 07, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) سرحدی اورریاستوں کے امور (سیفران) کی نگران وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا منصفانہ انتخابات کے انعقاد سے ملک میں جمہوری عمل مستحکم ہوگا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف ہوں گے۔

مزیدخبریں