بھارت میں مسلمانوں کی رواداری مسجد کا ایک حصہ خود شہید کردیا

الہ آباد(اے این این) بھارت میں مسلمانوں نے مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد کا ایک حصہ خود شہیدکر دیا، گزرگاہ کی کشادگی کے لیے مسجد کے ایک حصے کو شہید کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنبھ میلے کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مسلمانوں نے میلے کیلئے راستہ کشادہ کرنے میں رکاوٹ بننے والی ایک مسجد کا کچھ حصہ خود ہی منہدم کردیا۔ میلے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔سنگم پر لگنے والے میلے میں جانے والوں کیلئے راستہ وسیع کیا جارہا ہے۔ اس دوران مسجد کا کچھ حصہ راستے میں آرہا تھا جسے مقامی مسلمانوں نے رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے اضافی حصے کو منہدم کردیا۔مقامی شخص نے بتایا کہ مسجد کا یہ حصہ سرکاری زمین پر تعمیر تھا جسے راستے سے ہٹاکر تنازع پیدا ہونے کا امکان ختم کردیا۔ہم حکومت کے توسیعی کام میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن