پوکھٹ (سنہوا) جنوبی تھائی لینڈ میں دو کشتیاں الٹ جانے سے10 افرادہلاک اور 48 افراد لاپتہ ہو گئے۔ پھوکٹ گورنر نوراپھٹ تھونگ کے مطابق یہ واقعہ پھوکٹ کے جزیرے پر سمندر میں 5 میٹر اونچی لہروں کے باعث 127 چینی سیاحوں پر مشتمل 2 کشتیاں الٹ جانے سے پیش آیا۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں تھائی لینڈ حکومت سے لوگوں کو بچانے کی اپیل کی گئی۔ جمعہ کی صبح تک 77 چینی سیاحوں کو بچا لیا گیا اور 48 افراد لاپتہ ہیں۔
تھائی لینڈ: دو کشتیاں ٹکرا کرالٹ گئیں، 10 ہلاک، 48 لاپتہ
Jul 07, 2018