گستاخانہ خاکے تہذیبوں میں تصادم کی سازش ہے: ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخ خاکوں کی نمائش کے اعلان کیخلاف ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اجتماعات جمعہ پر گستاخانہ نمائش کے اعلان کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کی۔ علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر نے عالمی دنیا، مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ گستاخانہ نمائش کو رکوانے کیلئے کردار ادا کریںکیونکہ گستاخ نمائش مختلف تہذیبوں کے درمیان تصادم کرانے اور عالمی امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے۔

ای پیپر دی نیشن