ووٹ محض کاغذ کی پرچی نہیں، ضمیر کی آواز ہے سوچ کر کاسٹ کیا جائے: حافظ ادریس

Jul 07, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ ووٹ محض کاغذ کی ایک پرچی نہیں، ضمیر کی آواز اور حکومت سازی کے لیے بنیادی ضرورت ہے ۔ عوام اپنے ووٹ کو ملک میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کے نفاذ کے لیے متحدہ مجلس عمل کے حق میں کاسٹ کریں۔ عوام کے ووٹوں سے بننے والی حکومت جو بھی فیصلے کرے گی، عوام کا ان فیصلوں میں پورا پورا عمل دخل ہوگا لہٰذا کسی کرپٹ، خائن اور بد دیانت کو دیا گیا ووٹ ملک و قوم کے مفاد کے خلاف جائے گا۔

مزیدخبریں