لاہور (خصوصی رپورٹر) انسان اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہوتا تو پھر اپنے اوپر آنے والی تکلیف کو بھی اللہ کی رضا سمجھتے ہوئے خوشی دلی سے برداشت کرتا ہے اور شکایت کو لب پر نہیں آنے دیتا ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبنندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے 37 روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا روحانی اجتماع میں روزانہ درس قرآن و حدیث فقہ اور ذکر الٰہی کے پریڈ ہوں گے اور شب و روز ایک مقررہ وقت کے مطابق گزارے جائیں گے۔