نوازشریف کو پاکستان کو ترقی دینے پر سزا ملی، عوام فیصلہ نہیں مانیں گے: حمزہ شہباز  

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو پاکستان کو ترقی دینے اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی گئی عوام اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیںگے اور 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اپنا وہ فیصلہ دیںگے جس سے ایک مرتبہ پھر ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سفر رکنے نہیں دیںگے اور تمام تر سازشوں کے باوجود نواز شریف ہی جیتے گا ،شاہدرہ این اے 123میں ملک ریاض کے حلقے میں ورکرز کنونشن اور این اے133میں پرویز ملک کے حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ان کے حصے میں2018میں بھی کچھ نہیں آئے گا وہ کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے رہیں گے اور کسی کے اشاروں پر ناچنے، دھرنے دینے اور احتجاجی سیاست ان کا شیوہ رہے گا اور عوام عمران خان کی منفی سیاست کو رد کر دیں گے، حمزہ شہباز نے کہا کہ زرداری اور عمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن کی سیاست کا واحد نکتہ نواز شریف کی راہ میں روڑے اٹکانا اور ملک کو ترقی کی منزل سے دور کرنا ہے،حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم ڈرنے اور رکنے والے نہیں پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے۔ حمزہ شہباز نے سیاسی مخالفین کو چیلنج کیا کہ لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر سیٹ پر 2013کے مقابلے میں شیر کی جیت کا فرق دوگنا ہو گا اور پی ٹی آئی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کلین سویپ کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام لاہور سے پی ٹی آئی کو ملنے والی اکلوتی نشست بھی واپس چھینیں گے اور فتح کا تاج مسلم لیگ ن کے سر ہو گا۔ 
حمزہ شہباز 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...