نواز شریف پر میرے جیسے ہزاروں بیٹے قربان، مشن جاری رہے گا: کیپٹن صفدر

مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میری گرفتاری سے نواز شریف کا مشن جاری رہے گا۔ ہزارہ سے تعلق رکھنے والے میرے جیسے ہزاروں بیٹے نواز شریف پر قربان، خواہش ہے میرے گاﺅں مناول سے ہی گرفتار کیا جائے۔ میرے بعد میرے بھائی سجاد کو کامیاب بنانا ہے۔ سجاد میرا مشن جاری رکھے گا۔ اس کا نشان ٹینک ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنائے جاتے وقت کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جو کیس کے ایک ملزم بھی ہیں، وہ فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔
کیپٹن صفدر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...