اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو انٹرپول کے ذریعے وارنٹ جاری ہوںگے۔ برطانیہ سے فلیٹس کی ضبطگی کا کہیں گے۔ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے کارروائی نگران حکومت کو کرنا ہو گی۔ نوازشریف کو فیصلے کے خلاف برطانوی عدالت جانے کا آپشن ہے۔ نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ نیب آئینی اور قانون ادارہ ہے مداخلت نہیں کریں گے، نوازشریف کی جائیداد کی ضبطگی سے جرمانے کی وصولی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر قانون علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی برطانوی شہری ہے تو اسے واپس لانا ممکن نہیں ہوتا برطانیہ کے ساتھ مجرم کو تحویل میں لینے کا معاہدہ نہیں ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز دونوں کے پاسپورٹ پاکستانی ہیں انہیں گرفتار کرنا آسان ہو گا۔ اپیل نوا زشریف کا حق ہے وہ ضمانت اور فیصلے کی معطلی بھی مانگ سکتے ہیں۔ نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
علی ظفر