سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں نہ گاڑیوں کو آگ لگانا، الیکشن متنازعہ ہو گئے: شاہد خاقان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ روک لیا جاتا تو ملک کے لئے بہتر ہوتا، ایون فیلڈ فیصلے پر مسلم لیگ ن کے کارکن 25 جولائی کو فیصلہ دیں گے۔ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں ہم نے یہ سب پہلے بھی بھگتا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اور پارٹی ر ہنما اس لئے عدالت نہیں آئے کہ پارٹی کی جانب سے ایسی کوئی کال نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا سڑکوں پر نہیں جانا چاہتے، گاڑیوں کو آگ نہیں لگانا چاہئے۔ نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور جیل جائیں گے۔ دریں اثناءشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتاہوانظر بھی آنا چاہئے۔ نواز شریف کیخلاف فیصلے کو پاکستان کے عوام نہیں مانتے۔ جان بوجھ کر الیکشن کومتنازع بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ انتظار کر لو 4 دن کی بات ہے۔ جمعہ کو انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا آج کے فیصلے کو تاریخ قبول نہیں کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا الیکشن متنازع ہو چکا ہے۔ جہاں الیکشن متنازع ہو جائیں وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے حکومت میں آنے والے ملک کی خدمت نہیں کر سکتے۔ عمران خان تو ویسے ہی الیکشن ہار چکے ہیں ان کے خلاف کیا نعرے لگائیں۔
شاہد خاقان عباسی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...