احتساب عدالت کے فیصلے پر لیگی کارکنوں کا احتجاج‘ تحریک انصاف نے جشن منایا

لاہور/ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف فیصلے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا جبکہ تحریک انصاف نے مختلف مقامات پر جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔ وہاڑی میں بھی لیگی عہدیداران اور کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔ لیگی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فیصل آباد میں شہر کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے سابق سٹی صدر خواجہ محمد اسلام نے چوک گھنٹہ گھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد میں لیگی کارکنان نے عدالت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھاڑ دیئے۔ خواتین کی آنکھوں سے قائد کو سزا سنائے جانے پر آنسو جاری ہو گئے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف نے مٹھائیاں بانٹنی شروع کر دی اور پارٹی ترانوں پر رقص کر کے جشن منایا۔ لندن میں لیگی رہنماءاور وکلاءسڑکوں پر نکل آئے اور عدالتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف کے حق میں بھی نعرے لگائے۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیب کورٹ کے فیصلہ نے 22کروڑ عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ این اے 73عثمان ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلہ کی خوشی میں ورکروں کے ساتھ مل کر مٹھائیاں تقسیم کیں۔ عمر ڈار نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی نائب صدر ویمن ونگ سیدہ فرح اعظمی اور دیگر خواتین نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ جڑانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے امیدوار اسمبلی تحریک انصاف، سینئر نائب صدر تحصیل جڑانوالہ ملک یاسر رضا اعوان کی قیادت میں ریلی کارکنوں وطلال کے مقابلہ میں امیدوار قومی اسمبلی تحریک انصاف ملک نواب شیر وسیر نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ کارکنوں نے سینئر نائب صدر ملک یاسر رضا اعوان ٹیپو کی قیادت میں ریلی نکالی جس میں تحریک انصاف کے نامور امیدوار حلقہ این اے 102ملک نواب شیر وسیر، امیدوار پی پی 100چودھری ظہیر الدین، امیدوار 101میاں غلام حیدر باری، تحصیل صدر یوتھ ونگ رانا بلال مصطفی، آصف خان نیازی نے شرکت کی۔ چک نمبر 123گ ب میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری طالب حسین گجر کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں سنی تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ محمد طاہر رضا قادری نے دیگر رہنماﺅں نے مٹھائی تقسیم کی۔ حافظ محمد طاہر رضا قادری نے کہا کہ نوازشریف نے آج وہی کاٹا جو کل بویا تھا۔ضلعی ریاض ارشد خاں نیازی، ٹکٹ ہولڈر پی پی 192دیوان عظمت سید محمد چشتی، تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد اشرف، مختار ہمایوں، طہماس ہمایوں، تنویر بھٹی، رخسانہ منظور بھٹی، ساجدہ یوسف،ملک ناصر رسول،سرمد ڈوگر،وحید سنی،فرحان بلوچ ودیگر نے کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن کا سماں، سینکڑوں من مٹھائی بانٹی گئی،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، گلیوں بازاروں میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، مٹھائی کی دکانوں میں مٹھائی ختم ہو گئی، موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی گئی۔ قصور میں کسی بھی مقام پر مسلم لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں نے احتجاج نہیں کیا۔قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈروں سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام ضلعی عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالا ت کے جوابات دینے کیلئے اپنے موبائل فونز تک بند کر دئےے۔ لالہ موسیٰ کے زیراہتمام احتجاجی موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی، نوجوانوں نے بازﺅں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا، شیر آیا، میاں تیرے جانثار، بے شماربے شمار، چوہدری جعفراقبال زندہ باد،چوہدری شبیرکوٹلہ زندہ بادکے نعرے لگارہے تھے۔نوشہرہ ورکاں میں پی ٹی آئی کے انتخابی اُمےدوار، کارکن اور سےنکڑوں نوجوان اور شہری جگہ جگہ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن مناےا، اےک دوسرے کو مٹھائےاں کھلائی اور بانٹی گئےں۔ پی پی 64سے پی ٹی آئی کے اُمےدوار چوہدری خالد پروےز وِرک نے مٹھائی تقسیم کی۔ مےاں نوازشرےف کے شےروں اور متوالوں کی طرف سے کوئی ردِعمل دےکھنے مےں نہےں آےا۔لیگی کارکنان نے کفن پہن کر نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں جمع ہو گئی۔ مظاہرین نے ٹائر کو آگ لگا کر احتجاج کیا۔ ملتان میں کارکنوں نے کچہری چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ لیگی کارکنوں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں خواتین کارکن روتی رہیں۔گوجرانوالہ میں سنی اتحاد کونسل نے شکرانہ کے نوافل ادا کئے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابی دفاتر میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ لیگی کیمپوں میں سناٹا چھایا رہا۔ چند کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ خرم دستگیر خان نے احتجاجی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عدالت سے نواز شریف کو نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوریت، مضبوطی اور ترقی کو سزا ملی ہے۔مسلم لیگ ن گکھڑ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاج/ جشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...