اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تجارت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے جلد براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔یہ بات پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے نے ایک انٹرویو میں بتائی ،سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال آذربائیجان کا دورہ کرنیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں چھ گنا جبکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں بھی اضافہ ہوا۔