سلطان کالونی (نامہ نگار) کمپین پر جانے والے سپورٹروں سمیت امیدوار کو رشتے داروں نے یرغمال بنا لیا منت سماجت کے بعد رہائی ملی ‘سلطان کالونی کے رہائشی نے ڈی سی مظفرگڑھ کو درخواست دی ہے جس میں اس نے اپنا موقف اختیار کہا ہے کہ میں حلقہ پی پی269سے آزاد امیدوار ہوں میں پیوستہ رات الیکشن کمپین میں اپنے سپورٹر ساتھیوں کے ہمراہ ہیڈ 26پر یونین کونسل ذوالفقار آباد کے وائس چیئرمین چوہدری ذوالفقار آرائیں،نظرحسین کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھے تو مجھے اپنے سپورٹروں سمیت چوہدری ذوالفقار ،نظرحسین ودیگر اس کے ساتھیوں نے ایک کمرے میں بند کرکے ملک مرتضٰی رحیم کھرکے حق میں بیٹھ جانے کا بار بارکہا اور پریشر ڈالتے رہے تقریبا پانچ چھے گھنٹے مجھے اور میرے ساتھ ساتھیوں کو محبوس بنائے رکھا اور مجھے کہا گیا ہے کہ دوبارہ آپ حلقے میں کمپین کرنے گئے تو جان سے مار دیں گے اس موقع پر امیدوار محمد سرور نے کہا ہے مجھے علاقے والوں نے الیکشن لڑنے پر کھڑا کیا ہے میں جاگیرداروں گوداگیروں کے خلاف عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آیا ہوں ۔