اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان‘ طالبات نے میدان مار لیا

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک برائے سال 2018کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ طالبات نے ایک مرتبہ پھر میدان مارلیا ۔ جاری شدہ نتائج کے مطابق مارچ اپریل 2018میں فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ لئے گئے امتحانات میں کل 89443طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ جن میں سے 83.66کی اوسط سے کل 74829طلبہ و طالبات کو پاس قرار دیاگیا ہے۔ ریگولر طلبا ء کی پاسنگ اوسط 91.66جبکہ پرائیویٹ امیدوار 45.90فیصد پاسنگ شرح حاصل کرسکے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیر محمد یوسف شیخ تھے۔ رواں برس سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن او پی ایف کالج ایف ایٹ ٹو کی عروج کرن نے 1086مارکس لیکر حاصل کی۔ جبکہ اس گروپ کی سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنوں پر تین تین امیدواروں نے برابر مارکس لیکر پوزیشنیں لی ہیں۔ جن میں آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی حرمہ آفتاب ، علینہ اسلم اور پی اے ای سی میانوالی کی اریفہ ستار نے 1085مارکس لیے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر اے پی ایس فورٹ روڈ کے معاف امجد اے پی ایس ایبٹ آباد کی مریم ارشد اور آئی ایم سی جی جی ٹین کی حوریہ فاطمہ نے 1084مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں آئی ایم سی جی جی الیون 1کی سمیعہ عادل نے 1026نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، سترہ میل دارالعلوم کے عاطف اللہ نے 1024 نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی ادارے کے محمد یحیٰی نے 1017نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ای پیپر دی نیشن