ملتان (نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار PP-214ظہیر الدین خان علیزئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیئزئی ، یوسی چیئرمین ملک عدنان ڈوگر نے کہا ہئے کہ 40سالوں سے حکمرانوں نے ہمارے کپڑے اتار کر باہر کے ممالک میں اپنی جائیدادیں بنائیں یہ لوگ صرفسیاست کے نام پر لوٹ مار کرنے کے لئے ملک میں آتے ہیں 25تاریخ کو آپ کی پرچی فیصلہ کرے گی کہ آپ ان کرپٹ لوگون اس ملک میں دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر حق کا ساتھ دینا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہون نے یونین کونسل 67احمد آباد ، یونین کونسل 10رحمان کالونی۔ یونین کونسل 4دیوان کا باغ نواب پور روڈ، یونین کونسل 3بستی کالرو، یونین کونسل 2رجوانہ روڈ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا اس موقع پر محمد شریف کلو، محمد گلزار کلو ، حاجی محمد اکرم ، ڈاکٹر اختر ہانس، خلیل کلو ، حاجی اکرم عارف ہانس، راشد خان، چوہدری بشیر ، چوہدری احمد ، ڈاکٹر سعید ، ذیشان عابدی ، عمیر ایڈووکیٹ ، شیخ حبیب جعفر کونسلر، چوہدری الیاس، حسنین شاہ، ذیشان بلوچ، عاصم کالرو، شیخ اشفاق ببل، شہزاد ملک، عبدالمجید بھٹی، امجد عباس، آصف کالرو کونسلر، آصف رشید کونسلر ، ملک جمیل کالرو، عتیق بلوچ، وسیم خان، سہیل عاربی ، عباس راجپوت، خلیل گجر شریک تھے اس موقع پر رجوانہ روڈ پر الیکشن آفس کا افتتاح ملک عامر ڈوگر، ظہیرالدن علیزئی نے کیا۔
کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے کپڑے اتار کر بیرون ملک جائیدادیں بنا لیں۔ ظہیر الدین علیزئی
Jul 07, 2018