لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل ٹو سپاٹ فکسنگ ناصر جمشید کیس آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، آئندہ دو ہفتوں میں فیصلہ متوقع ہے۔ ناصر جمشید پر الزام ہے کہ انہوں نے بکی یوسف کے ساتھ مل کر پاکستانی کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ پر اکسایا۔ ناصر جمشید پر پہلے ہی سے عدم تعاون پر ایک سال کی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔