جنہیں کام نہیں دیا جاتا وہ تنقید شروع کر دیتے ہیں : قاسم خان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سلیکشن کمیٹی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن قاسم خان کا کہنا ہے کہ جنہیں کام نہیں دیا جاتا وہ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ قومی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند افراد کی دلچسپی قومی ٹیم سے شروع ہو کر وہیں ختم ہو جاتی ہے۔ کتنے افراد ایسے ہیں جو کسی کلب،ادارے، علاقے یا صوبے کی ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہونگے۔ ملک میں کوئی اس اہل نہیں کہ اسے قومی ٹیم کی کوچنگ دی جا سکے ماضی میں یہ تجربہ کر چکے ہیں تقریبا سب کو قومی ٹیم کی کوچنگ کا موقع ملا لیلن کوئی کامیابی نہ مل سکی ان تجربات کے بعد غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ہمیں اسے وقت بھی دینا ہو گا۔ وطن واپسی پر رولینٹ سے ملاقات ہو گی تو اس سے ہر کھلاڑی کے بارے میں بات کی جائے گی چند اہم اور ضروری سوالات بھی ہیں جن کا جواب لیا جائیگا۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہ کہ چیمپئنز ٹرافی میں سے حاصل ہونیوالا تجربہ ایشیائی کھیلوں میں پلئیرز کے کام آئے گا۔ رولینٹ آلٹمینز کی خدمات پیسے کا ضیاع نہیں بلکہ قومی کھیل کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی سٹاف کے آنے سے ہمارے پلئیرز کی فزیکل فٹنس میں بہتری آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...