لاہور(سپورٹس ڈیسک )روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018میں سویڈن کی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔برطانیہ کے سی لائف ایکوریم میں مقیم پینگوئنز نے ہفتہ7جولائی کو سویڈن کیخلاف کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی جیت کی پیشگوئی کردی ہے۔ایکوریم انتظامیہ نے برف کے ڈھیر پر ایک طرف برطانیہ کا جھنڈا لگایا اور دوسری طرف سوئیڈن کا۔پینگوئنز کو جب چھوڑا گیا تو وہ سیدھی برطانوی جھنڈے کی طرف گئیں اور سویڈن کا پتا گول کردیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ورلڈ کپ میں پینگوئنز کی پیشگوئی کتنی کامیاب ہوتی ہے۔