لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف کامیڈین جاوید کوڈو جو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، گھرکی ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم کی زیرنگرانی جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور تمام تر سہولیات مفت مہیا کی گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے بتایا کہ جاوید کوڈو کی جسامت اور سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے سائز کے Screw Plates لگائے گئے ہیں اور بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے لیکن ابھی دو ماہ تک انہیں مکمل آرام کرنا پڑے گا۔
کامیڈین جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن
Jul 07, 2018