لاہور (کلچرل رپورٹر)میاں نواز شریف ‘مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا پر فنکاروں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔گلوکارہ وا داکارہ رابی پیرزادہ نے میاں نواز شریف ‘مریم نواز شریف اور کپٹن صفدر کی سزا پ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ان کی سز اپر خوشی نہیں منانی چاہئے بلکہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ملک کو نیک قیادت دے اور ایسی سزا والی نوبت ہی نہ آئے ۔انہوں نے شعر پڑھا کہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئے سجناں وی مر جانا۔گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔ اس وقت جو تمام بڑی سیاسی جاعتیں ہیں ان میں کرپٹ افراد کی کمی نہیں ہے ۔اقتدار پر جاگیر دار مسلط ہیں ۔ عمران خان جو کرپشن کے خلاف شور مچا رہے ہیں کیا ان کے ارد گرد کرپٹ افراد نہیں ہیں ۔
شریف فیملی کی سزا پر خوش نہیں ہونا چاہئے : رابی پیر زادہ ‘احتساب سب کا ہونا چاہئے : جواد احمد
Jul 07, 2018