لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل ٹو سپاٹ فکسنگ ناصر جمشید کیس آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، آئندہ دو ہفتوں میں فیصلہ متوقع ہے۔ پاکستان سپرلیگ میں ہونیوالے سپاٹ فکسنگ کیس کے آخری کردار ناصر جمشید کا کیس بھی اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹریبونل کیس کے فیصلے کے قریب پہنچ چکا ہے جہاں اگلی سماعت پر امکانات ہیں کہ فیصلہ محفوظ کرنے کا اعلان کردیا جائیگا۔ ناصر جمشید ان دنوں لندن میں ہیں اور یہاں ان کا کیس وکلاء لڑ رہے ہیں۔ ناصر جمشید پر الزام ہے کہ انہوں نے بکی یوسف کے ساتھ مل کر پاکستانی کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ پر اکسایا۔