میرپورخاص (بیورورپوٹ) حق پرست امیدوار حلقہ پی ایس 47مجیب الحق نے انتخابی مہم کے سلسلے میں سیٹلائیٹ ٹائون اور غریب کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے ملاقات کے بعد صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کے شہریوں کو ہر دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ 27دسمبر 2007ء کے پرتشدد واقعات میں چن چن کر شہریوں بالخصوص مہاجر عوام کی املاک کو نشانہ بنایا گیا جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ ۔ عوام نے انتخابات سے قبل ہی ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
PS47 پرمتحدہ کی انتخابی مہم
Jul 07, 2018