اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سےایک فلسطینی شہید اور 400 افراد زخمی ہو گئے

اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ میں ایک فلسطینی شہید اور 400 افراد زخمی ہو گئے ، فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو اور ٹائرنذر آتش کئے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ظلم و ستم جاری ہے، غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 فلسطینینوجوان شہید اور 400زخمی ہو گئے ،نوجوان کو 22سالہ نوجوان کو سینے پر گولی لگی،اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا ، زخمیوں میں سے 57 کو گولیاں لگیں، زخمیوں میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا ئوکیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔مقبوضہ بیت المقدس(یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف 30 مارچ سے فلسطینی شہری وقفے وقفے سے احتجاج کررہے ہیں، اس احتجاج کو کچلنے کے لیے اسرائیلی قابض افواج نے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 136 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اسرائیل اور مصر نے اس علاقے کی مشترکہ طور پر ناکہ بندی کی جو 12 سال تک جاری رہی۔ اس محاصرے کی وجہ سے غزہ میں خوراک اور زندگی کی بنیادی ضروریات کا بھی بحران پیدا ہوگیا اور شدید معاشی نقصان پہنچا جس کے اثرات سے یہ علاقہ آج تک نہیں نکل سکا۔

ای پیپر دی نیشن