این اے 109میں ورکرز کنونشن سے خطاب: بھارت کوتکلیف ملی مسلم لیگ کے قیام سے ہوئی ہے ،ملک کو ایماندار،مخلص قیادت فراہم کرینگے، حافظ سعید

پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ پاکستان کو ایمان داراورمخلص قیادت فراہم کرے گی۔اقلیتی برادریوں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ نظریہ پاکستان کی آبیاری کے لیے گلی گلی‘ نگر نگر جانا ہوگا ۔ملی مسلم لیگ کے اکثر یتی امیدوار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔ بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ملی مسلم لیگ کے قیام سے ہوئی ہے ۔وہ پاکستان کو بنجر بنانے اور ملک کو بوند بوند کیلئے ترسانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ملی مسلم لیگ صنعتکاروں کو سستی بجلی فراہم کرے گی ۔نبی اکرم ﷺ کے خاکے بنانے والے یاد رکھیں کہ امت مسلمہ ابھی بانجھ نہیں ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فیصل آباد کے حلقہ این اے 109میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد،سیکرٹری جنرل ملی مسلم لیگ،اللہ اکبرتحریک کے حلقہ این اے109سے امیدوارشیخ فیاض احمد،حلقہ این اے 110سے امیدوار چوہدری شبیر اصغر ،حلقہ پی پی111 سے امیدوار حافظ عبدالواحد،حلقہ پی پی 113سے امیدوار ڈاکٹر ظفر اقبال ،حلقہ پی پی 114سے امیدوارچوہدری ریاست علی ،حلقہ پی پی 115سے امیدوار ڈاکٹر جاوید اقبال و دیگر سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔کنونشن میں آمد پر حافظ محمد سعیدودیگر رہنماﺅں کابھرپور استقبا ل کیاگیااور گل پاشی کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی۔شرکاءمیں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملی مسلم لیگ معاشرے میں پھیلی مایوسیوں اور محرومیوں کو ختم کرنے میں اہم کرداراداکرے گی ۔ہم روایتی سیاست نہیں بلکہ تحفظ پاکستان کے لیے آئے ہیں ۔سیاست دانوں کی کرپشن کے خلاف ابھی ایک فیصلہ آیا ہے۔ہم عدالتوں اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے فیصلوں کی بھرپورحمایت کرتے ہیں ۔بلوچستان میں بھارتی سازشوں کے آگے ملی مسلم لیگ کے جوان سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ ہی ڈرنے والے ہیں۔ ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف شکنجے کسے جاچکے ہیں۔بھارت پھر سے ملک میں غدار ڈھونڈ رہا ہے ۔ہمارے ادارے ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔انتخابی مہم کے میدان میں بھی ہمارا پیغام پاکستان ہی ہوگا۔ہمارا جماعتوں سے کوئی جھگڑا یا مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہمارا الیکشن پاکستان کے لیے ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس مخلص کارکنان کی اکثریت ہے جو حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور دل رکھتے ہیں۔آج تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ کی طرح فیصل آباد کے عوام نے بھرپور طریقے سے حمایت کا یقین دلایاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے ہی عوام کا پیسہ لوٹتے تھے۔ان کا ایک ہی منشور تھا کہ قرض لو بینک بیلنس بناﺅ۔ورکرز کا کام عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ آپ کے ووٹ کی کیا طاقت ہے؟۔ہم جہاں جہاں پہنچے لوگ ہمارے کام سے مطمئن و متحد ہوئے ہیں۔بلوچستان پر دشمن اب بھی نظریں گاڑیں بیٹھا ہے۔پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے علاقوں میں اب پاکستان کا جھنڈا سینے پر سجایا جاتا ہے ۔ہم خدمت کے ذریعے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے ۔ملک دشمن نظریات پھیلانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔ہمارا کام خدمت انسانیت ہے اسے الیکشن کے بعد بھی جاری رکھیں۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کی عوام میں بھرپور پذیرائی اللہ کی خاص رحمت ہے ۔ہمارا منشور رب کا قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ۔ہم پاکستان پر لاالہ اللہ محمد رسول اللہ کا راج قائم کریں گے ۔پاکستانی پارلیمنٹ دنیا کی واحد پارلیمنٹ ہے جس کی پیشانی پر کلمہ طیبہ کنندہ ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ کلمہ طیبہ کو پارلیمنٹ کے اندر بھی رائج کریں۔زکوٰة و صدقات سے اسی علاقہ کے محروم طبقہ کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ملی مسلم لیگ غربت و محرومی کا خاتمہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ غریب کو بھوک و افلاس سے اپنے بچے نہیں بیچنے پڑیں گے۔ملی مسلم لیگ کے دور میں عوام سکون سے سوئے گی اور حکمران اس کی خدمت میں مصروف ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...