ناروال: الزام خان نےکے پی کے کو کنگال کر دیا ، 25جولائی کو کامیاب ہونگے تو وعدہ پنجاب کو ملیشیاء بنا کر چھوڑوں گا: شہباز شریف

ناروال: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ الزام خان نے خیبر پختونخوا کو کنگال کر دیا آج کے جلسے کے شرکاء کی عوامی عدالت نے جمعہ کے فیصلے کو دریا بُرد کر دیا ہے ناروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج میں آپ کو یہ کہنے آیا ہوں کہ 25تاریخ کو فجر کے وقت نماز ادا کر کے رب ذوالجلال کے حضور دعا مانگ کر پولنگ سٹیشن پر جانا ہے اور وہاں پر شیر کو ٹھپہ لگا کر نیب کے فیصلے کو دریا بُرد کرنا ہے آج کل پی ٹی آئی ایک اشتہار چلا رہی ہے اور میری تصویریں دکھا رہی ہے کہ 2سال میں بجلی لاؤں گا خان صاحب حجام جا کر کے پی کے میں کروائیں جہاں پر آپ نے بیڑا غرق کر دیا 5سال جھوٹ بولتے رہے الزامات لگاتے رہے ہم نے نواز شریف کی قیادت میں 11ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان میں پانچ سالوں میں مہیا کی جبکہ خان صاحب نے 2013میں کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ نہ صرف کے پی کے میں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی دوں گا یہ ہے وہ جھوٹے خان یہ ہے وہ الزام خان جس کا آپ نے سیاسی طور پر 25جولائی کو سیاسی جنازہ نکال کر نواز شریف کی ن لیگ کو کامیاب کرانا ہے اور پاکستان کو عظیم بنانا ہے شہباز شریف نے کہا کہ یاد رکھنا جس دور میں جینا مشکل ہے اس دور میں جینا لازم ہے اس مالک کے کرم وفضل سے 5سال میں ناروال ایک معزز ضلع بن گیا ہے یہاں بہترین ہسپتال ہیں یونیورسٹی جمنازیم بن رہا ہے پنجاب میں ہم نے کھاد سستی کی ٹیوب ویلوں کی بجلی سستی کی بلا سود زرعی قرضے دیے آپ 25جولائی کو کامیاب کرائیں گے میرا وعدہ ہے پنجاب کو ملیشیاء بنا کر چھوڑوں گا انہوں نے کہا کہ کے پی کے کو کنگال کر دیا آج نیب کے ساتھ ملکر مسلم لیگ ن کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں کہیں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں آج نیب پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی اکٹھے مل گئے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں خدا کی قسم ہے کہ میں اپنی چھاتی پر ان کا مقابلہ کروں گا آخر میں شہباز شریف نے ایک نظم پڑھی انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو یہ پاکستان کی باگ ڈور اس الزام خان اور جھوٹے خان کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جس نے کے پی کے کا بیڑا غرق کر دیا جس نے پانچ سال میں پشاور میں جنگلہ بس نہ بننے دی اور آخری سال جنگلہ بس بنانے کے لیے پشاور کا پورا شہر اکھاڑ دیا کیا آپ اسے پاکستان دینا چاہتے ہیں اعتماد کر کے پاکستان ان کے حوالے کرو جنہوں نے دھرنوں کے باوجود بجلی لیکر آئے سی پیک لیکر آئے سڑکیں ہسپتال بنائے کالج بنائے یونیورسٹیاں بنائیں اور آئندہ ڈیم بنائیں گے قائد کے پاکستان کو بنائیں گے آپ نے 25جولائی کو ان چوروں ٹھگوں کو سمندر میں غرق کرنا ہے اور جن عظیم لاکھوں لوگوں نے پاکستان کے لیے خون دیا ان کے خون کی لاج رکھنا جنہوں نے خادم بن کر پاکستان کی خدمت کی ہے اگر آپ نے موقع دیا تو جان لگا دیں گے پاکستان بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن