مودی سرکار کا انفرسٹرکچر کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا منصوبہ

Jul 07, 2019

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نیرندر مودی کی حکومت نے ملک میں انفراسٹرکچر ، ڈیجیٹل اکانومی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس وقت بھارت میں بے روزگاری کی شرح چھ اعشاریہ ایک فیصد ہے، جو گزشتہ 45 برس کی بلند ترین سطح ہے۔ بھارتی حکومت نے سن 2025 کے لیے اقتصادی نمو کی شرح میں اضافے کا ہدف پانچ ٹریلین ڈالر مقرر کیا ہے، جو اس وقت دو اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر ہے۔ حکومتی منصوبہ ہے کہ اگلے برس مارچ تک اقتصادی نمو کو تین ٹریلین ڈالر تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں