اسحاق ڈار کی واپسی، برطانیہ سے معاہدے پر دستخط نہ ہو سکے حکومت نے قانونی رائے طلب کر لی

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے تاحال برطانیہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے ،حکومت نے برطانیہ سے معاہدے کے لئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے قانونی رائے طلب کر لی،برطانیہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔ وزارت خارجہ نے برطانیہ سے ممکنہ معاہدے کا ڈرافٹ وزارت داخلہ کو ارسال کیا ہے جس پر وزارت داخلہ نے برطانیہ سے معاہدے کیلئے نیب ، ایف آئی اے اور وزرات قانون سے رائے طلب کی گئی ہے۔متعلقہ اداروں اور وزراتوں کی قانونی رائے کے بعد برطانیہ سے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان نے درخواست پر سینیٹر اسحاق ڈار کی مشروط حوالگی پر رضامندی ظاہر کی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے تھے لیکن اس حوالے سے معاہدہ نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...