پی ٹی آئی دورحکومت میں ادارے حکم کے غلام ہیں:خالدجوئیہ‘راؤشہاب

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت کے دورے اقتدار میں ادارے آزاد نہیں بلکہ حکم کے غلام بن چکے ہیں ملکی ادارے سیاسی مخالف قو تو ں کے دبائو میں بے گناہ شہریوں کیخلاف سزا کے فیصلے سنائے جائے تو اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے ۔ نواز شریف کو سزا ،عمران خان اور سیاسی مخالف قو تو ں کے ایماء پر دی گئی ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کر تی ہے انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں قو م کی ترجمانی کر رہی ہیں عوام اس وقت حکومتی اقدامات سے سخت پریشان اور مشتعل ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے نااہل اور مسلط کردہ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی حکومت نے غربیوں سے آخری نوالہ چھینے کے ساتھ ملکی معیشت کو ملیا میٹ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن