سری نگر(کے پی آئی)جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیر احمد سیہ کو سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔سمیر احمد سیہ کے آبائی گائوں سوگن میںہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ، شہریوں نے اس موقع پر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ کے پی آئی کے مطابق سمیر احمد سیہ کی نعش کو ایک بڑے میدان میں سٹیج پر رکھ کر کئی بار نماز جنازہ ادا کی گئی ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گورنر انتظامیہ کی طرف سے سری نگر جموں شاہراہ کو عام شہریوں کے لیے بند کرنے اور کشمیر ریل سروس معطل کرنے کے خلاف زوردار احتجاج کیا ہے ۔ایشیا کی دوسری بڑی فروٹ منڈی سوپور کے تاجروں نے پابندیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور پابندی کو ہٹانے کامطالبہ کیا۔ ادھر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کی قیادت میں رضا کاروں نے دھرنا دیا ۔مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں بند کشمیری حریت پسند قیدیوں کو بھارتی ریاستوں میں بھیج دیا جائے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق کشمیری حریت پسند قیدیوں کو فوری طورپر وادی سے نئی دہلی ، راجستھان اور اتر پردیش کی جیلوں میں منتقل کرنے کا امکان ہے ۔ملٹی ایجنسی سینٹر ( ایم اے سی) نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کشمیری حریت پسند قیدیوں کو فوری طورپر وادی سے نئی دہلی ، راجستھان اور اتر پردیش کی جیلوں میں منتقل کیا جائے ۔کشمیری پنڈتوں نے مقبوضہ کشمیر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے 1990میں کی نقل مکانی کیلئے اس وقت کے ریاستی گورنر جگموہن کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کے دوران کامن کشمیری پنڈتس(عام کشمیری پنڈت) نامی تنظیم کے سربراہ ستیش محلدار نے کہا کہ عام پنڈت واپس وادی آنا چاہتے ہیں۔ادھر بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق، اشرف صحرائی ، آسیہ اندرابی سمیت مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند قیادت کے قریبی رشتہ داروں پر بیرون ملک ملازمت اختیار کرنے اور تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے 112 حریت پسند کشمیری رہنماوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ ان حریت رہنماوں کے 300 نزدیکی رشتہ دار ، امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا، سعودی عرب ، ایران ، ترکی ، ملیشیا اور پاکستان میں رہتے ہیں۔ ان ممالک میں ملازمت کررہے ہیں یا زیر تعلیم ہیں۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی ٹی وی نے کہا ہے کہ حریت رہنماوں کے بیرون ملک مقیم رشتہ داروں اور زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ کمیٹی کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی کے سلسلے میں سفارشات تیار کرے گی۔ کے پی آئی کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے شربراہ میر واعظ عمرفاروق نے ا نڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وادی میں کشمیر ی پنڈتوں کی واپسی پر ان کے استقبال کے لئے پہل کی جائے گی۔ حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ دنیا کے کسی میں رہتے ہوں وہ 8جولائی کو برہان وانی شہید کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کریں اور اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور تاریخی حقیقت سے انحراف ،پوری دنیا کے امن کیلئے ایک خطرہ ہے ۔