اسلام آباد ( جاوید صدیق) عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران ایک بغیر پائلٹ کا طیارہ جس پر ’’کشمیریوں کے لئے انصاف‘‘ کا نعرہ درج تھا۔ اس سٹیڈیم پر چکر لگاتا رہا جہاں بھارت اورسری لنکا کی ٹیموں میں میچ ہورہا تھا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جہاز پر کشمیریوں کی نسل کشی بند کرو‘‘‘ کا نعرہ بھی درج تھا۔ آئی سی سی نے اس طیارے کی سٹیڈیم پر پرواز کا نوٹس بھی لیا ہے۔
’’کشمیریوں کیلئے انصاف‘‘ بھارت سری لنکا میچ کے دوران طیارہ چکر لگاتا رہا
Jul 07, 2019