اپوزیشن رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینٹ کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دینے کی منظوری دیدی

Jul 07, 2019

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن)کو دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اپو زیشن کی تما م 9جما عتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹرز کی تعداد 31ہے لہذا چیئرمین سینیٹ ان کا حق بنتا ہے ۔ رہبر کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو 2دن میں نا م دینے کی منظوری دی۔ رہبر کمیٹی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد (ن) لیگ نے راجہ ظفر الحق اور مصدق ملک سمیت دیگر دو ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے اور پارٹی دوروز میں اپنے امیدوار کے نام سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد مسلم لیگ ن لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی ۔رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی مشاورت کررہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں