اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاک روس تعلقات میں نیا اور اہم سفارتی موڑسامنے آ گیا ،روسی صدر ولادی میر پیوتن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوتین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سمٹ میں دی گئی، وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر نے کہا اگر آپ روس میں ہونیوالی کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی، روسی صدر کے ان کلمات کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ضرور آونگا اب وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس جائینگے جہاں وہ کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔شیڈول کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4-6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، وزیراعظم بطور روسی صدر کے مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے عظم ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونگے۔
پیوٹن نے وزیراعظم عمران کو دوبارہ دورہ روس کی دعوت دیدی، ستمبر میں جائینگے
Jul 07, 2019