عدالتیں اپنے فیصلوں میں آزاد، جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Jul 07, 2019

مانچسٹر (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم نے کہا ہے کہ عدلیہ پر جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے۔ پاکستان کی عدالتیں اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔ چیف جسٹس کا مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ پر جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا انصاف کی فراہمی میں بہت حد تک بہتری آئی ہے۔ زیرالتواء کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا۔ ملک میں انصاف کا فروغ ہو رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا اوورسیز پاکستانیز کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں سیل بنایا گیا ہے جس کے ذریعے اوورسیز کے معاملات نمٹائے جائیں گے۔ مذکورہ سیل اوورسیز سیل عدالتی کیسز کے متعلق معاملات کو دیکھے گا۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزیدخبریں