عمران کا ہر نعرہ جھوٹ، معاشی قتل ہیں، کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے نکلا ہوں: بلاول

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ بے نظیر کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے۔ بے نظیر بھٹو نے غریبوں کیلئے جدوجہد کی میں ایک شہید کا نواسہ ، بیٹا ہوں شہید بے نظیر کا جو نہ کبھی ڈرے اور نہ جھکے میں اس شہید کا بیٹا ہوں جس نے لاقانونیت کے خاتمے کی بات کی تھی۔ وہ شہید جس نے آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانی دی۔ میں عوام کے معاشی سیاسی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نکلا ہوں شہید بابا نے صوبے اور معاشرے میں قائم ظلم، جبر اور ناانصافی کے نظام کوتوڑا شہید بابا نے اس صوبے میں نوابی نظام کو ختم کیا اور زرعی اصلاحات دیں۔ میں اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلا ہوں ڈی آئی خان کے جیالوں نے ڈٹ کر بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا۔ ہم سرزمین پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ ذوالفقار بھٹو نے لوگوں کو جینے کا تصور دیا۔ میں شہیدوں کا مشن پورا کرنے کیلئے اس سر زمین پر کھڑا ہوں یہاں کے جیالوں نے کوڑے کھائے جیلیں بھریں، لیکن ڈرے نہیں۔ شہید بی بی نے بھی ایف سی آر جیسے ظالمانہ قانون کے خلاف آواز اٹھائی۔ بے نظیر بھٹو نے خواتین ہیلتھ ورکرز کو حقوق دیئے جس سے خواتین کو روزگار ملا بے نظیر دور میں مشہور تھا کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی۔ پی پی نے قبائلی علاقوں کو ترقی دی اور ٹانک تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی۔ ملک پر سلیکٹڈ حکومت مسلط ہے۔ عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے کہ اوورسیز پاکستانی ڈالر کی بارش کر دیں گے۔ عمران خان کا ہر نعرہ سفید جھوٹ نکل۔ا عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ قرضے ملنے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔ صبح اٹھو، بجلی، گیس، پانی، چینی اور سبزیوں کے ریٹس بڑھ جاتے ہیں۔ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں تاجر کا کاروبار تباہ ہو گیا۔ یہ پہلی حکومت ہے جس میں تاجر خوش ہے نہ دکاندار۔ عمران خان تم عوام کے معاشی قاتل ہو یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں کسان بدحال ہے آپ کا دکھ چاہیں سمجھ سکتا ہوں کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ میں بھی اس آگ کے سمندر سے گزرا ہو، ہمارے پیاروں کو ہم سے کیوں چھینا گیا اور ان کے قاتل کون ہیں؟ جو دکھ خیبر پی کے، فاٹا کے عوام نے برداشت کیا یہ دکھ صرف میں سمجھ سکتا ہوں۔ دہشت گردوں کا سہولت کار آج وفاقی کابینہ میں بیٹھا ہے سوال پوچھنا حق ہے کہ کیوں دنیا ہمارا بیانیہ نہیں سن رہی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پی ایم ایل(ن) کی جانب سے لگائے گئے اس الزام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف مطلوبہ فیصلہ حاصل کرنے کے لئے ایک جج کو بلیک میل کیا گیا اور یہ بلیک میلنگ مذکورہ جج کو ان کی ویڈیو دکھا کر کی گئی۔ یہ بیان پارٹی چیئرمین کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایسا الزام لگایا گیا ہوبلکہ ماضی میں بھی اسی قسم کے الزامات سے ججوں پر دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے، لگتے رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستانی جمہوریت میں لگاتار اس قسم کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہاہے کہ فریب ودغا کے دور میں سچ کہنا انقلابی اقدام ہوتا ہے،ہم نئے پاکستان میں سنسرشپ کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز میں بلیک میلنگ کے بجائے دلیل سے تنقید برداشت کرنے کی سکت ہونی چاہئے۔بلاول بھٹوی زرداری نے لاڑکانہ میں پی آئی اے کی بکنگ آفس ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے پانچ دہائیوں سے لاڑکانہ کی قیادت کو انتظام کا نشانہ بنانے کے بعد بھی حکمرانوں کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا کٹھ پتلی حکمران ملک میں سیاحت کو فروغ کیلئے اقدامات کا ڈھونڈرا لپیٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسری جانب دنیا کے ایک قدم تاریخی ورثے موئن جودوڑو تک سیاحوں کو پہنچنے کی سہولیات ختم کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...