لاہور( کلچرل رپورٹر)اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ زبردستی شوبز سے وابستہ نہیں رہوں گی بلکہ جب مجھے میں سمجھوں گی کہ میر اشوبز میں وقت پورا ہو گیا ہے تو باوقار طریقے سے خود ہی الگ ہو جائوں گی ، بعض اداکارائیں زبردستی کام کرنے کی خواہشمند ہیں او ر وہ سفارش سے کام ڈھونڈ بھی لیتی ہوں ۔ میں کسی کی دل آزاری نہیں کر رہی بلکہ حقیقت پر مبنی بات کر رہی ہوں ۔پرستاروں نے فیصلہ کرنا ہوتا کہ وہ کسی فنکار کو مزید کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں سینئر اداکار ہ ہوں اور جونیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی اوررہنمائی کرتی ہوں۔ پنجابی فلموں کا دور واپس آرہا ہے لیکن بلا تعطل فلموں کی ریلیز تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔