لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوئیڈن نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 کی شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی جسے سویڈن کی گول کیپر نے ناکام بنایا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میںآج دفاعی چیمپئن امریکہ اور ہالینڈ کے درمیان فرانس کے لیون اولمپک سٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ اور سویڈن کے درمیان فرانس کے سٹیڈے ڈی نیس میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا۔ 11ویں منٹ میں اسلانی نے عمدہ پاس پر خوبصورت گول کرکے سویڈن کو ایک صفر کی برتری دلائی۔22 ویں منٹ میں جیکبسن نے سویڈن کی برتری کو ڈبل کیا۔31 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے فران کربائی نے گول کرکے سکور 2-1 کیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر یہی سکور رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
فیفا ویمنز ورلڈ کپ: سویڈن نے انگلینڈ کو ہرا کرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ‘فائنل آج ہوگا
Jul 07, 2019