فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں پارٹی پوری طرح متحد ہے ۔مسلم لیگ(ن) کو ماضی میں دبایاجاسکانہ آئندہ ایسی کوئی سازش کامیاب ہوگی۔عوام نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 120کے مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول ٗ میاں عبدالرئوف ایم پی اے ،ایم عتیق انور اوردیگر ارکان بھی موجود تھے ۔ رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہامہنگائی کے سونامی نے غریب کے منہ سے آخری نوالہ چھین لیاہے مہنگائی کامزید طوفان آنے والاہے بجلی ،گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ،تبدیلی سرکارنے مہنگائی بیروزگاری سے عوام کو زندہ درگورکرڈالا ہے۔بجٹ کو مسلط کر کے عوام دشمنی کا واضح ثبوت دیاہے مہنگائی کی شرح پچھلے چھ سال میں بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے ۔مہنگائی کے خاتمہ کے تمام حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے حکومت عولام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافے کاباعث بن رہی ہے عام آدمی کو دووقت کی روٹی کے حصول میں پریشانی کا سامناہے دھاندلی کے ذریعے ملک پرمسلط ہونیوالے حکمرانوں سے ملک سنبھالا نہیں جارہا۔حکمران عوامی مسائل کے حل اورمعیشت کو مستحکم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف کی شرائط سے اربوں کے ٹیکس کابوجھ عوام برداشت نہیں کرسکیں گے۔
پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ مسلم لیگ ن کیخلا ف سازشیں کامیاب ہونگی:راناتنویر
Jul 07, 2019