آج جامعہ اشرفیہ اور کل جامعۃ الازہر لاہورمیںحج تربیتی پروگرام ہونگے

Jul 07, 2019

لاہور (پ ر ) عازمین حج کیلئے آج صبح 10 بجے تانماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ او ر کل بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامعۃ الازہر نزد راوی فلور مل بند روڈبادامی باغ میں حج تربیتی پروگرام ہونگے ان پروگراموں سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید اورمفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء خطاب کرینگے ۔

مزیدخبریں