رائے ونڈ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے چینی کے خفیہ گوداموں پر چھاپے مار کر 20 ہزار چینی کے تھیلے برآمد کر لئے۔یہ چینی رائے ونڈ میں تاجر رہنمائوں کے گوداموں میں پڑی تھی ،بعدازاں تاجروں کے اسسٹنٹ کمشنر سے معاملات طے پاگئے اورچینی کی حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر بیچنے کی یقین دہانی پر ان کے سربمہر گوداموں کو کھول دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کاچینی کے خفیہ گوداموں پر چھاپے ،20 ہزارچینی کے تھیلے برآمد
Jul 07, 2019