وینزویلا: اعلان آزادی کی سالگرہ اور صدر مادورو کی حزب اختلاف سے ڈائیلاگ کی اپیل

کراکس(آئی این پی)صدر ِ ونیزویلا نکولاس مادورو نے حزب ِ اختلاف سے ایک بار پھر مذاکرات کرنے کی اپیل کی ہے۔کئی ماہ سے سیاسی بحران سے دو چار اور بغاوت کی کوشش کا سامنا کرنے والے ونیز ویلا میں "اعلان ِ آزادی کی 208 ویں سالگرہ اور بولیواری قومی مسلح قوتوں کے یوم کی تقریبات میں عسکری اور سول مارچ پاسٹ کیا گیا ، جبکہ دوسری اسپیکر ِ اسمبلی ہوان گوائدو کی قیادت کی حزب ِ اختلاف نے احتجاجی جلوس نکالا۔حزب ِ اقتدار کی ونیزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی اور اس کی حمایتی یونینز نے دارالحکومت قاراقاس کی مرکزی بولیوارڈ سے ونیزویلا فوج کی یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ ہونے والے ہیرو اسکوائر تک جلوس نکالا۔صدر مادورو نے سرکاری تقریب سے خطاب میں ملک کے تمام تر سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی اداکاروں سیقومی ڈائیلاگ کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ"میں ملک میں امن وامان کے لیے اپناہاتھ آپ کی جانب بڑھا رہا ہوں، اب بغاوت کی کوششوں، قبضے، پابندیوں اور شدت کے استعمال کی اپیلوں کو نکتہ پذیر کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن