اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ملک میں 5 ہزار 77 ملزمان مطلوب ہیں جس میں کئی اشتہاری اور مفرور ہیں ، ایف آئی اے کی وزارت داخلہ کو جمع کرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے وزارت داخلے کے حکم پر اشتہاری اور مفرور ملزمان کی فہرست رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں5ہزار77 ملزمان مطلوب ہیں، جن میں پنجاب میں885 اشتہاری اور784عدالتی مفرور ہیں، ایف آئی اے اسلام آباد کو836اشتہاری اور1964مفرور، سندھ میں 144اشتہاری اور52مفرور جبکہ خیبر پختونخوا میں 49 اشتہاری اور48مفرور ملزمان ایف آئی اے کے گرفت میں نہیں آ سکے ہیں ۔
ایف آئی اے کو ملک بھر میں 5 ہزار 77ملزم مطلوب
Jul 07, 2019