اسلام آباد (نیوزرپورٹر) جمعیت علماء اسلام کی انٹرا پارٹی انتخابات کے آخری مرحلے میں مرکزی قیادت کا انتخاب آج ( اتوار)کو سکھر میں ہوگا ۔ اس موقع پر جے یوآئی کے 9سو سے زائد عمومی اراکین ووٹ دے کر نئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے۔ جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق مرکزی امارت کیلئے سب سے مضبو ط امیدوار موجودہ امیر مولانا فضل الرحمنٰ ہیں، جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مولانا عبدالغفور حیدری مضبوط امیدوار ہیں ۔