کراچی( وقائع نگار)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی مٹھی میں ادارہ برائے امراض قلب اور مٹھی ہسپتال کے دورے پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش ملانی، سینیٹر گیان چند، سیکرٹری پبلک ہیلتھ روشن شیخ اور دیگر بھی موجود ہیں۔ سعید غنی نے امراض قلب کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے ان کی خیریت اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ دورے کے موقع پر بھی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بچوں کی نرسری سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو ملنے والی سہولیات سے آگاہی لی اورموقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کی۔