اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مطلق العنانیت سے آزاد پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ نئے پاکستان میں سنسر شپ کے ہر ریاستی سرکاری سیاسی دباؤ اور حربہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جبرو استبداد کا مقابلہ کرنا قومی فریضہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اظہار آزادی کی جدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہے۔
پیپلز پارٹی مطلق العنانیت سے آزاد پاکستان کیلئے کوشاں ہے: نیئر بخاری
Jul 07, 2019