صادق آباد:نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ نااہلی سے مریضہ جاں بحق،ورثا سراپا احتجاج

صادق آباد(خبرنگار)صادق آباد میں زور کوٹ روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں گزشتہ رات آپریشن کیلئے آئی خاتون حلیمہ بی بی ڈاکٹر رائو ندیم کی مبینہ نا اہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ جس کے بعد حلیمہ بی بی کے ورثاء نے نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کی غفلت کے باعث حلیمہ بی بی آپریشن کے فوری بعدجاں بحق ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر اپنا جرم چھپانے کے لیے مردہ خاتون کو دوبارہ آپریشن کے لیے آپریشن تھیٹر لے گیا۔جس کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ مریضہ کی نبض چل رہی ہے اسے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان لے جائو۔ جب خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے کر گئے تو سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ حلیمہ بی بی کو فوت ہوئے تقریبا2گھنٹے ہو چکے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی بھی موقع پر پہنچ گئی ، تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے ۔ دوسری جانب جب ڈاکٹر رائو ندیم سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انھوںنے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...