رحیم یار خان (صباح نیوز) رحیم یار خان میں بس اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کی تحصیل ظاہر پیر میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ، جس کے باعث لاشوں کو شناخت کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
رحیم یار خان ،بس اور موٹرسائیکل میں تصادم ،3افراد جاں بحق
Jul 07, 2019