منڈی بہاوالدین جلسے کی اجازت نہ ملنے پر لیگی کارکنان کا احتجاج

منڈی بہاو الدین  میں  انتظامیہ کی جانب سے قائداعظم گرائونڈ میں جلسہ کی اجازت نہ دینے پر لیگی کارکنان نے سخت احتجاج کیا  ۔تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے قائداعظم گرائونڈ کے باہر شدید احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے،اس موقع پر لیگی کارکنان  نے کہا کہ جلسہ کرنا ہمارا حق ہے انتظامیہ ہمیں کیوں روک رہی ہے۔واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ نے قائداعظم گرائونڈ کو سیل کردیا جبکہ مریم نوازنے ہرصورت منڈی بہا الدین جانے کا اعلان کیا تھا۔ڈی پی او منڈی بہاو الدین  نے کہا  کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، لیگی قیادت کو شہر سے باہر کھلی جگہ  پر جلسے کیلئے کہا گیا  ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...