مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جبر و بلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب! میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے ۔ اتوار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کہ تصدیق کر دی۔