وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ عبدالستارایدھی مرحوم انسانیت کافخراور پاکستان کی پہچان ہیں، اس عظیم انسان کی زندگی سماجی خدمتگاروں کے لئے مشعل راہ ہے- عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پروزیراعلیٰ نے ان کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی نے عمر بھر لوگوں کا دکھ بانٹا اوربلا امتیاز خدمت کی- عبدالستار ایدھی کی زندگی سکھاتی ہے اگر جذبہ صادق ہو توفرد بھی انسانی خدمت کر سکتا ہے- عبدالستار ایدھی کی روشن شمع سے آج لاکھوں لوگوں کی زندگیاں منور ہو رہی ہیں - وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ حکومت کا احساس پروگرام ایدھی کے طرزفکر کا عکاس ہے- پنجاب احساس پروگرام کا مقصد غریب طبقات کی معاونت ہے- احساس پروگرام ایدھی کی خدمت کی روایت کو زندہ رکھے گا-