موصلات نے مریم نواز کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی طرف سے ٹول ٹیکس نہ دینے کا نوٹس لے لیا۔ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے قافلے کو جانے دیا گیا۔ قافلے میں شامل ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اسلام آباد سے جاری وزرات مواصلات کے بیان کے مطابق قافلے میں شامل گاڑیوں میں سوار افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی کوشش کی ۔مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزر گئی ۔بیان کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اس معاملے میں سخت اظہار برہمی کیا ہے ۔مرادسعید نے اعلان کیا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہو گا۔پیر کو مریم نواز کو ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا۔قانون سب کے لئے برابر ہے،کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔ جب کہ ,موٹر وے پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے قافلے کو جانے دیا گیا۔ قافلے میں شامل ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔